چیف جسٹس آف پاکستان کی کراچی میں ایک بار پھر سے بڑی بیٹھک

0
141

کراچی: سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے چیف جسٹس آف پاکستان کی ایک بار پھر سے بڑی بیٹھک کے شیڈول کا اعلان کردیا۔

اہم ترین سماعتوں کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کریگی۔ بینچ میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس محمد امین شامل ہیں۔

کراچی میں غیر قانونی تجاوزات، کراچی سرکلر ریلوی سمیت اہم کیسز کی سماعت ہوگی اور کورنگی میں غیر قانونی شادی ہالز کی تجاوزات، تجوڑی ہائیٹس سمیت اہم کیسز کی سماعت ہوگی۔

چیف سیکریٹری سندھ، آئی جی سندھ پولیس، ڈی جی رینجرز سندھ، ایڈوکیٹ جنرل سندھ، کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔

کے ایم سی، ڈی ایچ اے، چیئرمین (آباد)، کے ڈی اے،  اویکیو ٹرسٹ، ای ایف یو لائف، کراچی جیم خانہ اور دیگر اداروں کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں۔

کینٹومینٹ بورڈ، چیئرمین پی آئی اے، ڈی جی ملیر ڈولپمنٹ اتھارٹی، ڈائریکٹر اینٹی انکروچمنٹ سمیت دیگر کو نوٹیس بھجوادئے گئے ہیں جبکہ ڈائریکٹر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، این ڈی ایم اے، سیکریٹری بلدیات سمیت دیگر کو بھی نوٹسز جاری کریے گئے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں