کراچی میں پولیس کی لینڈ مافیا کی مبینہ سرپرستی کا معاملہ، کراچی پولیس چیف کا جھوٹ بے نقاب

0
178

کراچی: کراچی پولیس چیف کا جھوٹ پکڑا گیا، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے دعوی کیا تھا کہ مبینہ لینڈ گریبر علی حسن بروہی نامی شخص سے ترقی کے بیج لگوانے والے ایس ایچ او ریاض بھٹو کو عہدے میں تنزلی کرکے معطل کردیا گیا ہے۔

ذرائع بتاتے ہیں کہ کراچی پولیس غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں جبکہ ایسا نہیں ہے گزشتہ رات ہی ریاض بھٹو نے ایک کامبنگ آپریشن میں حصہ لیا تھا اور آج بھی گلشن اقبال، سرجانی اور منگھوپیر کے ایس ایچ اوز ‘سسٹم’ کے اہم کردار حسن علی بروہی ہی لگاتا ہے۔

یاد رہے کہ صحافی حلقوں میں ماضی میں جاوید عالم اوڈھو اور حسن علی بروہی کے قریبی تعلقات کا چرچا کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں