دی پنجاب کمپلسری ٹیچنگ قرآن بل پاس ہوا جو تاریخی کام ہے، پرویز الہی

0
133

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کی پنجاب اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کیفے ٹیریا میں پہلی پریس  کانفرنس ہو رہی ہے اور پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں تاریخی کام ہوا ہے۔ دی پنجاب کمپلسری ٹیچنگ قرآن بل پاس ہوا جو تاریخی کام ہے۔ متحدہ علماء بورڈ اور مختلف مکاتب فکر نے دی پنجاب کمپلسری ٹیچنگ قرآن میں مدد دی اور  قرآن بل پر عمل درآمد کے لئے قرآن پہلی سے چھٹی جماعت تک ناظرہ اور چھٹی جماعت سے میٹرک تک ترجمہ کے ساتھ بھی قرآن پڑھایا جائے گا۔ سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو لازمی کر دیا ہے۔

پرویز الہی نے کہا کہ بھارت کے متعدد لوگوں نے مجھ سے رابطہ کرکے کہا پاکستان بننا واقعی ایک ہی عظیم کارنامہ ہے اور  اسرائیل زبردستی ملک بنا اور ہم لوگ انتخاب سے قیام میں آئے۔ قرآن پاک کی تعلیمات پر عمل سے ہی مسلمان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں۔ قرآن بل آئندہ آنے والی نسلوں کےلئے ہوگا اور مستقبل میں اس کا فائدہ ہوگا۔ تمام مکاتب فکر کےعلما اکٹھے بیٹھ کر متفقہ قرآن کا ایک ترجمہ کیا جسے ہی لاگو کریں گے۔ قرآن بل قانون کا اثر ملک کی بنیادوں پر ہوگا اسے مضبوط کرنے اور وحدت کا سنگ بنیاد ہے۔ جب بنیاد مضبوط ہوگی تو عمارت خود بخود بہتر اور خوبصورت ہوگی اور قران پر عمل کرکے ملک اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کر سکتاہے۔ قرآن ٹیچنگ پروگرام بھی جلد شروع کررہے ہیں۔

 پرویز الہی نے فردوس عاشق اعوان کا معاملے چھوڑو آپ نے کس کا نام لے لیا ہے۔ جب بھی آپ سرکار کا نام آئے گا تو خاتم النبین ساتھ آئےگا اور جو کہتے ہیں نبوت جاری ہے لیکن اس بل سب واضح طورپر لکھ دیا گیا ہے۔ کہا ہے کہ ساراقرآن بل کا کریڈٹ حکومت کو دے رہا ہوں اور میں حکومت سے ناراض نہیں ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں