سبزی منڈی میں بیوپاری اور ‘دلال’ آڑھتی کے درمیان جھگڑا

0
223

منڈی بہاؤالدین: منڈی بہاؤالدین سبزی منڈی میں بیوپاری اور دلال (آڑھتی) میں ٹوکرے میں سبزی کم ڈالنے پر جھگڑا ہوگیا۔ سبزی منڈی میں مارکٹائی، ڈنڈے چل گئے۔

جھگڑے اور مارپیٹ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔ وڈیو میں جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر خوب ڈنڈے برسائے گئے اور جھگڑے کے باعث سبزی منڈی میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ایک روز قبل پیش آیا، درخواست موصول ہوئی ہے، کارروائی کی جارہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں