اسٹیل ملز انتظامیہ کی نااہلی، بارش سے قبرستان پانی میں ڈوب گیا

0
646

کراچی: فرعونیت میں مگن اور قبر کے عذاب سے نا بلد اسٹیل ملز انتظامیہ کے افسران کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت سامنے آگیا۔

 پاکستان اسٹیل کا قبرستان پاکستان کے صاف ستھرے اور خوبصورت قبرستانوں میں سے ایک تھا۔ سفارشی، نااہل غیر قانونی تعینات انتظامیہ کی لاپرواہی اور غیر ذمہ داری کی وجہ سے اسٹیل ٹاون کے قبرستان میں بارش کا پانی داخل ہوگیا۔ بارش کا پانی داخل ہونے سے قبریں ڈوب گئیں۔ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود نااہل انتظامیہ کے سر پر جوں تک نہ رینگی اور قبرستان سے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی جبکہ مکینوں اپنے پیاروں کی قبروں سے پانی نکالنے میں شدید مشکلات کا سامنہ ہورہا ہے۔

مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر یہاں پیسے/ رشوت دی جائے تو انتظامیہ فورا متحرک ہوجائے گی اور آدھے گھنٹے میں پانی صاف ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں