ضلع غربی میں بھی ٹاؤنز کی تقسیم متنازعہ ہوگئی، ایم کیو ایم پاکستان نے اعتراض جمع کروا دیا

0
54

کراچی: ضلع غربی میں بھی ٹاؤنز کی تقسیم متنازعہ ہوگئی ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان نے ڈی سی اور الیکشن کمشنر ویسٹ کو اعراض جمع کرادیا اور اعتراض قصبہ علی گڑھ الیکشن سیل کے جوائنٹ انچارج حبیب صدیقی نے جمع کرایا ہے۔ ضلع غربی میں اورنگی، مومن آباد اور منگھو پیر ٹاؤن بنائے گئے ہیں۔

اعتراض میں منگھو پیر سب ڈویژن از خود ٹاون بن سکتا ہے لیکن منگھو پیر ٹاؤن میں اورنگی کی دو یوسیز شامل کر دی گئیں ہیں۔ منگھو پیر سب ڈویژن کی آبادی سات لاکھ سے زائد ہے اور اضافی دو یوسیز شامل کرنے سے یہ آبادی نو لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ساڑھے سات لاکھ کی حدود پر ٹاؤن تشکیل دیا جاسکتا ہے اور مومن آباد ٹاؤن کی آبادی دو یوسیز منگھو پیر میں شامل ہونے کے بعد آبادی 4,71452 رہ گئی ہے۔ جو کہ ترمیمی بلدیاتی ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ بلدیاتی ترمیمی بل کے بعد منگھو پیر ٹاؤن میں شامل دو یوسیز کو مومن آباد میں ہونا چاہیئے اور بلدیاتی ترمیمی ایکٹ کے تحت منگھو پیر سب ڈویژن کو ٹاؤن ہونا چاہیئے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں