وزیراعظم عمران خان کا دورہ لاہور کا امکان

0
44

لاہور: وزیراعظم عمران خان 13 جون کو پنجاب کے دارالحکومت کا دورہ کریں گے۔ ممکنہ دورے کے موقع پرعمران خان کرونا صورت حال سمیت صوبائی بجٹ سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے۔ عمران خان کرونا صورت حال سے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کریں گے، انہیں پنجاب کے اگلے مالی سال کے بجٹ پربر یفنگ دی جائے گی۔

اجلاس کے دوران پنجاب میں کرونا کے بڑھتے کیسز، اسپتال انتظامیہ کے کردار، لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد کی صورت حال سمیت دیگر اہم پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

زرائع کے مطابق وزیراعظم کو پنجاب کے وزرا کی کارکردگی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ اس دورہ کے موقع پر اہم فیصلے بھی ممکن ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں