معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اپنے عہدے سے مستعفیٰ

0
32

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عہدے سےاستعفیٰ دے دیا۔ فردوس عاشق اعوان نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب کو بھجوا دیا ہے جو اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل ہی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس کی تھی اور عون چوہدری کے بیان کا جواب دیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عون چوہدری سے بھی استعفیٰ طلب کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں ڈی نوٹیفائیڈ کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو وفاق اور صوبے میں نئی اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں