انتظامیہ اسٹیل ملز نے مختلف ٹریڈ یونینز کے 23 سے زائد عہدیداروں کو نوکریوں سے فارغ کر دیا

0
341

کراچی: انتظامیہ اسٹیل ملز نے این آئی آر سی کے احکامات کو بنیاد بناکر اسٹیل ملز کی مختلف ٹریڈ یونینز کے 23 سے زائد عہدیداروں کو دوبارہ ریٹرنچڈ لیٹر نکال کر فارغ کر دیا۔

زرائع کے مطابق انصاف لیبر یونین سی بی اے نے این آئی آر سی اسلام آباد میں کیس دائر کرتے ہوئے اپنے عہدے داروں کی نوکریوں کی حفاظت کیلئے اسٹے آرڈر حاصل کرلیا لیکن اپنا وکیل این آئی آر سی میں پیش نہ ہونے دیا۔

گزشتہ سال 2021 میں انتظامیہ اسٹیل ملز نے انصاف لیبر یونین سی بی اے کے اس ہی کیس کو پارٹی بناکر این آئی آر سی میں کیس دائر کردیا تھا تاہم گزشتہ روز این آئی آر سی میں ہونے والی سماعت کے دوران انتظامیہ اسٹیل ملز کے وکیل شاہد انور باجوہ کے دلائل سنتے ہوئے قانونی شق نمبر انڈر 19 این آئی آر اے 2012 کے تحت ختم کرکے تمام مختلف رجسٹرڈ یونینز کے مرکزی عہدیداروں اور ملازمین ورکروں کے جن کے کیسز این آئی آر سی میں زیر التوا تھے ان کو باقاعدہ نوکری سے ریٹرنچڈ کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

انتظامیہ اسٹیل ملز نے این آئی آر سی کے احکامات کو بنیاد بناتے ہوئے دوبارہ 23 سے زائد ٹریڈ یونینز کے عہدیداروں کو ریٹرنچڈ لیٹر نکال کر فارغ کردیا۔ ان میں یاسین جامڑو، مرزا آصف بیگ، محمد فیاض، علی گُل، منظور حسین، عبدالرزاق، محمد شریف بھٹو، محمد عرفان، خدا ڈنو، عبدالللہ میمن، افضل باجوہ، سلیم گل، محمد اشرف، ممتاز بھٹو، اقتدار بلوچ، حفیظ احمد اور جاوید سیٹھار شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں