ناظم جوکھیو قتل واقعہ قومی اسمبلی پہنچ گیا

0
36

اسلام آباد: ناظم جوکھیو قتل کا واقعہ قومی اسمبلی پہنچ گیا۔ تحریک انصاف کے ایم این اے لال مالہی نے پوائنٹ آف آرڈر پر گفتگو کرتے ہوئے ناظم جوکھیو کو شیخ ایاز کے شعر سے خراج تحسین پیش کیا۔

لال مالہی نے کہا کہ 3 نومبر کو کراچی جیسے میٹروپولیٹن سٹی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا اور وڈیروں سرداروں کے ہاتھوں ناظم جوکھیو تشدد سے شہید ہوگیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اس کی ایک ایک ہڈی توڑی گئی۔ سندھ کے ہر ضلع میں ریاست کے اندر ریاست قائم کی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کی نگرانی میں جرگے اور ایسے جرائم ہوتے ہیں۔ سندھ پولیس کی رپورٹ کے مطابق 310 افسران و اہلکار منشیات فروشی میں ملوث ہیں اور اجے لالوانی، عزیز میمن سمیت گزشتہ دنوں ایک ایم پی فہمیدہ سیال کے قتل میں ملوث پایا گیا ہے۔ سندھ کے نوجوانوں، بچیوں کو بے یارومددگار کرکے قتل کیا جارہا ہے۔ سندھ حکومت مکمل خاموش ہے کوئی ایکشن نہیں لیا جارہا ہے۔

لال مالہی نے کہا کہ سپریم کورٹ یا سندھ ہائی کورٹ کے جج کی نگرانی میں کمیشن بنایا جائے۔ ان واقعات کی شفاف انکوائری ہونی چاہیے اور سندھ اس وقت سرداری نظام کے خلاف سوگ میں ہے۔ وفاقی حکومت ان معاملات میں اپنا کردار ادا کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں