نجی اسکول کے ویڈیو اسکینڈل، تحقیقات میں مطلوب سی سی ٹی وی ٹیکنیشن شکیل ارشد کے مزید کرتوت سامنے آگئے

0
164

کراچی ( مدثر غفور) نجی اسکول کے ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات میں مطلوب سی سی ٹی وی ٹیکنیشن شکیل ارشد کے مزید کرتوت سامنے آگئے۔ سی سی ٹی وی ٹیکنیشن شکیل نجی کمپنی کو بھی لاکھوں روپے کا چونا لگا چکا ہے اور ٹیکنیشن شکیل نے نجی کمپنی کے 20 لاکھ ہڑپ کر گیا۔ شکیل کو 20 لاکھ روپے کمپنی کے سامان کی خریداری کے لیئے دیئے گئے تھے لیکن شکیل نے 20 لاکھ روپے اپنی شادی میں استعمال کر لیے۔

پولیس کے مطابق نے شکیل نے رقم کی واپسی کے لیئے حلف نامہ اور چیک جمع کروایا تاہم کمپنی کو رقم واپس نہیں کی گئی۔

پولیس زرائع کے مطابق شکیل نے نجی کمپنی میں بھی کیمرے انسٹال کیئے اور شکیل کمپنی کا سامان چوری کرتا اور اس دوران کیمرے بند کر دیتا۔ شکیل کیمرے بند کرکے نئے پارٹس چوری کرواتا اور پرانے پارٹس رکھ دیتا تھا۔ چوری پکڑے جانے پر شکیل کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا۔ رقم کی واپسی کے لیئے شکیل کی چیک اور حلف نامہ جمع کروانے کی فوٹیج کو مل گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں