عدالت نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ اندارج کرنے سے پولیس کو روک دیا

0
115

کراچی: عدالت نے شہر بھر میں کو رونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ اندارج کرنے سے پولیس کو روک دیا ہے۔

جوڈیشل مئجسٹریٹ جاوید کوریجو نے شرقی اور کورنگی اضلاع میں دفعہ 144 کے ایف آئی آر اندراج سے پولیس کو روک دیا۔

عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمات کے اندراج پر عدالت کی اظہار برہمی۔ جج جاوید علی کوریجو نے ریمارکس میں کہا کہ عدالت بار بار دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمات کے اندراج ممانعت کر رکھی ہے اور پولیس عدالتوں کا حکم نہیں مان رہی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ جاوید علی کوریجو نے ریمارکس میں کہا کہ ایسے کیسز میں ایف آئی آر کے اندراج کے بجائے شکایت درج کی جائے اور پولیس اس طرح کی ایف آئی آر کے اندراج سے باز نہیں آئی تو کارروائی ہوگی۔

عدالت نے گرفتار ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس ملزمان کے خلاف مقدمات کے بجائے تحریری طور پر شکایت درج کرے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں