ٹک ٹاک کا جنون، لڑکی سمیت 30 ون ویلرز گرفتار

0
38

لاہور: رنگ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں ٹک ٹاک کے جنون میں اپنی اور دوسروں کی جان خطرے میں ڈالنے والے ایک لڑکی سمیت 30 ون ویلرز گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لیے۔

لاہور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان موٹرسائیکلوں پر ون ویلنگ کر کے ویڈیو بناتے اور سوشل میڈیا پر وائرل کرتے تھے۔ گرفتار ہونے والوں میں ایک لڑکی بھی شامل ہے، ملزمان ون ویلنگ کرتے ہوئے لڑکی کو موٹر سائیکل پر پیچھے بٹھا کر ویڈیو بنواتے تھے۔ ساندہ پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔

لاہور پولیس حکام نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ اپنی اور دوسروں کی زندگیوں سے مت کھیلیں ون ویلنگ سے اجتناب کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں