تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، اسپیکر اسد قیصر مستعفی ہوگئے

0
54

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے قبل اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ اجلاس کےدوران مجھے وفاقی کابینہ کی جانب سے خفیہ دستاویزات بھجوائی گئیں، خط سے حکومتی مؤقف کو تقویت ملتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے، سب سے پہلے ملک کا سوچنا ہے، عمران خان نے اسٹینڈ لیا ہے، خوددار قوم کیلئے زندگی گزاریں گے۔

سابق اسپیکر نے کہا کہ عمران خان کیساتھ اپنی زندگی کا لمبا عرصہ گزارا ہے، آئین اور حلف کا پابند ہوں، حلف کی خلاف ورزی نہیں کرسکتا۔

اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہوا ہے، آئین کا پابند ہوں اور اسی کے تحت حلف اٹھایا ہوا ہے۔ فیصلہ کرتاہوں کہ اسپیکر کے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں