اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم سمیت ڈپٹی اسپیکر وفاقی وزراء کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی درخواست دائر

0
55

اسلام آباد: ‏اسلام آباد ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم عمران احمد خان نیازی کا نام ای سی ایل پر ڈالنے کی درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے اور چیف جسٹس اطہر من اللہ صاحب 11 اپریل کو سماعت کریں گے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ‏مبینہ امریکی خط کی تحقیقات اور وزیراعظم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی، سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری اور سفارتکار اسد مجید کا نام بھی ای سی ایل میں ڈالنے کی استدعا کی گئی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں