ناظم جوکھیو کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت

0
228

کراچی: ملیر میں ناظم جوکھیو کے قتل کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آگئی۔

میڈيکو لیگل رپورٹ کے مطابق ناظم جوکھیو کے پورے جسم پر تشدد کے نشانات تھے، سر، چہرے اور ہاتھ پاؤں پر بڑے بڑے نیل کے نشانات پائے گئے۔ پیٹھ اور جسم کے پچھلے حصے پر بھی رگڑ کے زخم موجود تھے، دونوں ہاتھوں پر کافی زیادہ سوجن تھی۔

رپورٹ میں دماغ کے اندر خون کے لوتھڑے ملے، سر پر چوٹ کے نشانات بھی پائے گئے، ہاتھ پاؤں پر باندھنے کے نشانات نہیں ملے، سینے اور رانوں پر نیل کے بڑے بڑے نشانات اور زخم پائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پھندا یا لٹکا کر گلا گھٹنے کے نشانات یا ہڈیاں ٹوٹنےکے شواہد نہیں ملے۔

دو روز قبل ملیر کے علاقے میمن گوٹھ کے قریب سے ناظم جوکھیو نامی شخص کی لاش ملی تھی جس سے متعلق خبریں سامنے آئی ہیں کہ ناظم جوکھیو نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کی تھی۔

ناظم جوکھیو کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ ناظم نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کے مہمانوں کے شکارکی ویڈیو وائرل کی تھی۔ ویڈیو منظر عام پرآنے کے بعد ناظم جوکھیو کو جام اویس نے ملیر میں اپنے گھر بلاکر وحشیانہ تشدد کیا جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں