شہر قائد میں خواتین سے بدتمیزی و بداخلاقی حرکات کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا

0
47

کراچی: شہر قائد میں خواتین سے بدتمیزی و بداخلاقی حرکات کا سلسلہ نہ روکا سکا، گلستان جوہر، بلدیہ ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاؤن کے بعد سمن آباد میں ایک اور واقعہ پیش آگیا، خاتون سے بدتمیزی و بداخلاقی حرکات کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

سمن پولیس نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے سمن آباد کی حدود میں لڑکی سے بدتمیزی اور فحش حرکت کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج پر کاروائی کرتے ہوئے سمن آباد پولیس نے لڑکی سے بدتمیزی و بد اخلاقی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت آصف ولد پرویز کے نام سے ہوئی ہے اور ملزم بھنگوریہ گوٹھ عزیز آباد کا رہائشی ہے اور موٹر سائیکل پر بیکری آئٹم فروخت کرتا ہے۔

ملزم کی لڑکی سے بدتمیزی اور فحش حرکت کرتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا اور مین اسٹریم میڈیا پر چل رہی تھی جس پر ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل نے نوٹس لیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کی ہدایات پر ایس ایچ او سمن آباد نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا، ملزم اپنی موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوچکا تھا جس کو بعد ازاں سمن آباد پولیس نے تلاش کرکے حراست میں لے لیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 301/23 دفعہ 354/294 ت پ سرکاری مدعیت میں درج کرکے تفتیش کے حوالے کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں