تمام اسکیموں کو مقرر وقت پر مکمل کیا جائے، سعید غنی

0
64

کراچی: وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی کی زیر صدارت محکمہ تعلیم سندھ سکھر ریجن میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن احمد بخش ناریجو، سیکرٹری کالجز خالد حیدر شاہ، چیف انجینئر سکھر و دیگر افسران شریک تھے۔

اجلاس میں چیف انجینئر سکھر نے صوبائی وزیر کو محکمہ تعلیم کے ورکس اینڈ سروسز کے تحت جاری ترقیاتی اسکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔

وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ کوشش کی جائے کہ تمام اسکیموں کو مقرر وقت پر مکمل کیا جائے۔ کچھ اسکیمیں جو سست روی کا شکار ہیں انھیں مکمل کرنے کے لیے غیر معمولی اقدامات کیے جائیں۔

چیف انجینئر سکھر نے صوبائی وزیر کو بتایا کہ کوووڈ کی وجہ سے غیر معمولی حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے مگر ہماری پوری کوشش ہے کہ تمام اسکیموں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔

سعید غنی نے کہا کہ کام کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے اور میں خود جاری اسکیموں کا وزٹ کروں گا۔ اگر کہیں کسی کی کوتاہی نظر آئی تو اس افسر کے خلاف فوری کاروائی کی جائے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں