کورنگی میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ، باپ بیٹا جانبحق

0
29

کراچی: پولیس حکام کے مطابق کورنگی نمبر دو بک شاپ میں فائرنگ باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا۔

تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں برنس بک اسٹور پر فائرنگ کے واقعہ میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے باپ بیٹا دم توڑ گئے۔ باپ اور بیٹے کا کورنگی میں بک اسٹال تھا اور تین منزلہ بک شاپ پر 34 ملازم کام کرتے تھے۔

تین ملزمان ڈکیتی کے لیے پہنچے، دو ملزمان اندر  آئے انہوں نے ایک لاکر کو خالی کیا دوسرے کیش کاؤنٹر کو جس میں زیادہ پیسے تھے خالی کرنے لگے۔ مزاحمت کرنے پر ملزمان نے گولیاں چلا دی۔ واقعے سے متعلق مذید تفتیش کی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں