پیپلز پارٹی رہنما کی اہلیہ کے آکاؤنٹ سے لاکھوں روپے ہتھیالئے گئے، ایف آئی اے سائبر کرائم میں شکایت درج

0
19

کراچی: سابق وفاقی وزیر پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کی اہلیہ کے آکاؤنٹ سے 45 لاکھ روپے ہتھیالئے گئے سمرین حسین نے ایف آئی اے سائبر کرائم برانچ کراچی میں شکایت درج کرادی۔
ذرائع کے مطابق داود انجینئر نگ کالج کی وائس چانسلر سمرین حسین کے بینک آکائونٹ سے نوسر باز گروپ نے 45 لاکھ روپے ہتھیا لئے۔ وائس چانسلر سمرین حسین نے 30 اگست کو ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی میں درخواست دی ہے کہ ان کا بینک آکائونٹ جو ایک نارتھ ناظم آباد کے نجی بینک کی برانچ میں آپریٹ ہو رہا تھا اس کے حوالے سے گزشتہ دنوں ٹیلی فون کال آئی جس میں مخاطب کرنے والے نے یہ بتایا کہ وہ اسٹیٹ بینک سے بات کر رہا ہے۔ اس شخص کے پاس ان کی تمام معلومات موجود تھیں اور اس نے کچھ چیزوں کی ویری فکیشن چاہی جو انہوں نے دے دی۔ بعد میں معلوم ہوا کہ ان کے آکائونٹ سے رقم نکال لی گئی ہے۔

انہوں نے ایف ائی اے کو درخواست دیتے ہوئے کہا کہ ان کیساتھ فراڈ کرنے والے گروہ کا سراغ لگا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں