گلشن حدید میں کے الیکٹرک کے افسر کے قتل میں بیوی ملوث نکلی، قاتل گرفتار، جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

0
304

کراچی: سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش کی دہلی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے کے الیکٹرک کے ڈپٹی منیجر عمران نائچ کے قاتل کو گرفتار کرلیا۔

ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتول کی بیوی اس کی دوست تھی اور جس سے وہ شادی کرنا چاہتا تھا۔ اس کی دوست کی شادی عمران نائچ سے زبردستی کروائی گئی جس کی وجہ سے انتہائی غم و غصہ تھا۔ ملزم نے اپنی تسکین اور دوست سے شادی کرنے کیلئے عمران نائچ کو قتل کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اہم انکشافات متوقع ہیں۔

گلشن حدید میں کے الیکٹرک کے افسر کے قتل کے واقع میں سی ٹی ڈی پولیس نے گرفتار ملزم فیصل سیال کو عدالت میں پیش کر دیا۔

عدالت نے ملزم کو تین روز جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ 6 ملیر کی عدالت میں ملزم کو پیش کر کے ریمانڈ کیا۔

ملزم سے مزید تفتیش کرنے کے لیے پولیس نے ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے عدالت نے سی ٹی ڈی پولیس کی درخواست پر ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔

زرائع کے مطابق ملزم نے کے الیکٹرک کے ڈپٹی مینیجر عمران نائچ کو تیز دھار آلے سے قتل کیا تھا اور قتل کرنے میں ملزم کا ساتھ مقتول کی بیوی نے دیا۔

یاد رہے کہ رواں سال 9 مئی کو اسٹیل ٹاون تھانے کے حدود گلشن میں محمد عمران نائچ کو تیز دھار آلہٰ سے گلا کاٹ کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتول کے الیکٹرک میں ڈپٹی منیجر تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں