کراچی پریس کلب کی جیو نیوز کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر زبیر انجم کے اغوا کی شدید الفاظ میں مذمت

0
85

کراچی: کراچی پریس کلب نے جیو نیوز کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر اور کراچی پریس کلب کے ممبر زبیر انجم کو گھر سے اسلحہ کے زور پر اغوا کرنے اور نا معلوم مقام پر منتقل کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے اور آزادی صحافت کو یرغمال بنانے کی کوشش قرار دیا ہے۔

کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی، سیکریٹری شعیب احمد اور اراکین مجلس عاملہ نے جیو نیوز کے ایگزیکٹیو پروڈیوسر زبیر انجم کو رات گئے بغیر کسی وارنٹ کے گھر سے اسلحہ کے زور پر اغوا کرنے اور گھر والوں کو ہراساں کرنے کے واقعات کو ریاستی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ، وزیر خارجہ بلاول بھٹو، وزیر اعلی سندھ اور آئی جی سندھ سے اس واقعے کا فوری نوٹس لینے اور زبیر انجم کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں