جوڈیشل کمیشن اجلاس سے پہلے سندھ ہائی کورٹ میں ہڑتال

0
20

کراچی: چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ کو سپریم کورٹ میں ایڈہاک جج کے طور پر تعیناتی کا معاملہ پر جوڈیشل کمیشن پاکستان کے اجلاس سے پہلے سندھ ہائیکورٹ دیگر عدالتوں میں ہڑتال کی گئی۔ وکلا نے سندھ ہائیکورٹ کے تمام داخلی دروازوں پر تالے لگا دہے اور سائلین اور وکلا کو عدالتوں میں داخل ہونے سے روکا دیا گیا جس کی وجہ سے سندھ ہائیکورٹ کے لان میں سائلین کا رش لگ گیا۔

وکلا تنظیموں نے پیشی کے لیے آنے والے نیب، ایف آئی اے، پولیس اور دیگر اداروں سے عدالت آنے والے افسران کو بھی روک لیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے مرکزی دروازے پر وکلا اور سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے رہنماؤں کے درمیان تکرار ہوتی رہی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں