گورنر سندھ کا تیرا سالہ بچی کے اغواء کا نوٹس، مغوی لڑکی کی بحفاظت بازیابی کی ہدایت

0
56

کراچی: گورنر سندھ عمران اسمعیٰل نے کورنگی شریف آباد سے تیرا سالہ لڑکی کے مبینہ اغوا کے حوالہ سے ایک خبر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کی ہے۔

گورنر سندھ نے آئی جی سندھ کو ہدایت دیتے ہوئے وقوعہ کی جلد از جلد تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ درج ایف آئی آر پر اب تک کی پولیس کاروائی سے متعلق بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا جائے۔ مغوی لڑکی کی بحفاظت بازیابی اور اغواء کاروں کی گرفتاری کے ضمن میں فوری پولیس کاروائی کو یقینی بنایا جائے۔

گورنر سندھ نے آئی جی کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں امن و امان کے قیام اور جرائم کے خاتمہ کے لئیے ٹھوس اقدامات کئیے جائیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں