نیب کی متاثرہ گروپ آف کمپنیز کے دھوکہ دہی متاثرین کو ادارے سے رجوع کرنے کی درخواست

0
40

کراچی: نیب کراچی نے شہر کی مختلف لوکیشنز میں واقع شوکت مروت گروپ اف کمپنیز پرائیویٹ لمیٹڈ، شوکت مروت اسٹیٹ اینڈ ڈیولپرز، شوکت مروت ٹرانسپورٹ پرائیویٹ لمیٹڈ، شوکت مروت امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ پرائیویٹ لمٹڈ، شوکت مروت ریسٹورنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ اور شوکت مروت ہوٹلز پرائیویٹ لمیٹڈ میں عوام کی سرمایہ کاری کرنے اور رقوم ڈوبنے کے حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔

نیب نے متاثرہ عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے کلیمز بمعہ ثبوتوں کے ساتھ ادارے سے رابطہ کریں۔ اس حوالے سے اخبارات میں اشتہار بھی شائع کروایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن اف پاکستان اس گروپ اف کمپنیز کے خلاف انتباہ کا نوٹس شائع کروا چکا تھا کہ اس گروپ میں سرمایہ کاری نہ کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں