کے یو جے کا نائنٹی ٹو نیوز میں کٹوتیاں واپس کرنے کا خیرمقدم

0
206

کراچی: کراچی یونین آف جرنلسٹس نے نائنٹی ٹو نیوز چینل کی انتظامیہ کی جانب سے میڈیا ورکرز کی تنخواہوں میں کٹوتیوں کا فیصلہ واپس لینے کے اقدام کو سراہتے ہوئے اسے دیگر میڈیا مالکان کے لیے قابل تقلید مثال قرار دیا ہے۔

 کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر نظام الدین صدیقی اور جنرل سیکریٹری فہیم صدیقی سمیت مجلس عاملہ کے تمام اراکین کی جانب سے جاری ایک اعلامیے کہا گیا ہے کہ نائنٹی ٹو نیوز سے پہلے نیو نیوز اور اے آر وائی بھی تنخواہوں میں  کٹوتیوں کا فیصلہ واپس لے چکے ہیں۔ اب دیگر میڈیا مالکان کے پاس کوئی عذر باقی نہیں رہتا کہ وہ یہ فیصلہ واپس نہ لیں ماضی میں میڈیا مالکان نے ایک متفقہ فیصلے کے تحت اپنے منافع میں کمی کے باعث تنخواہوں میں کٹوتیاں کی تھیں لیکن اب وہ وقت ہے جب تمام ہی میڈیا ہاوس بہترین بزنس کررہے ہیں جبکہ حکومت بھی ناصرف سرکاری اشتہارات کے بقایا جات کی مد میں کروڑوں روپے ادا کرچکی ہے بلکہ مزید سرکاری اشتہارات بھی جاری کیے جارہے ہیں۔

بیان میں نائنٹی ٹو نیوز کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کی گئی تمام کٹوتیاں بھی ملازمین کو واپس کریں کے یو جے نے چینل کے ملازمین کو تنخواہوں میں کٹوتی کا فیصلو واپس ہونے اور انکریمنٹس پر مبارکباد بھی پیش کی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی اور اگر دیگر میڈیا ہاوسز کی جانب سے فوری طور پر تنخواہوں کی گئی کٹوتیاں واپس اور رکی ہوئی تنخواہیں ادا نہ کی گئیں تو کے یو جے ایسے میڈیا ہاوسز کا گھیراو کرے گی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں