اسپیکر قومی اسمبلی تین روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے

0
52

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر تین روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ اسپیکر قومی اسمبلی بذریعہ ٹرین لاہور پہنچے۔ رکن قومی اسمبلی جنید اکبر اور سینٹر ایوب آفریدی بھی ان کے ہمراہ پہنچے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ریلوے کا سفر کرنے کا مقصد محکمے کا جائزہ لینا تھا۔ ایم ایل ون منصوبے سے ریلوے کو نئی زندگی ملے گی۔ شہباز شریف کا معاملہ عدالتی ہے۔ حکومت کے لیے بجٹ پاس کرنا مشکل نہیں اور پی ٹی آئی کے ساتھ اس کی اتحادی جماعتیں ہیں۔ اپوزیشن اسمبلی اور کمیٹی اجلاس میں نہیں آ رہی ہے اور اپوزیشن سے درخواست ہے کہ انتخابی اصلاحات پر ساتھ دے۔ انتخابی اصلاحات بہت ضروری ہیں تاکہ انتخابات شفاف ہوں اور یہ بجٹ ملازمین کے لیے خوشخبری لے کر آئے گا۔ اس بجٹ میں عوام کو ریلیف ملے گا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں