پاکستان انٹرنیشنل اسنوکر کھلاڑی ماجد علی نے اپنا گلا کاٹ خودکشی کرلی

0
168

لاہور: پاکستان کے انٹرنیشنل سنوکر کھلاڑی ماجد علی نے اپنا گلا کاٹ کر خودکشی کرلی ہے۔ اسنوکر کے انٹرنیشنل  پاکستانی کھلاڑی ماجد علی نے فیصل آباد کے علاقے سمندری میں گھر میں لکڑی چیرنے والی الیکٹرانک آری سے اپنا گلا کاٹ لیا۔ جس سے خون زیادہ بہنے سے ان کی موقع پر ہی ہلاکت ہوگئی ہے۔

خاندانی زرائع کے مطابق ماجد علی گزشتہ چند برسوں سے ڈپریشن کا شکار تھے جبکہ انہیں کوئی مالی مسئلہ درپیش نہیں تھا۔ ماجد علی 2013 میں ایشین جونیئر چیمپئن شپ کے رنراپ جبکہ چھٹی ورلڈ ریڈ چیمپئن شپ کے برانز میڈلسٹ تھے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں