شوہر کو ذبح کرکے ہلاک کرنے والی سفاک بیوی باپ اور ماموں زاد بھائی سمیت گرفتار، آلہ قتل برآمد

0
191

کراچی: اورنگی پولیس کے ہاتھوں شوہر کو ذبح کرکے ہلاک کرنے والی سفاک بیوی باپ اور ماموں زاد بھائی سمیت گرفتار آلہ قتل برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقتول ضیاء الرحمٰن کی شادی اسکی چچازاد بہن سے تین سال قبل اس کی مرضی کے خلاف کروائی گئی تھی جس کا اپنی بیوی سے اکثر جگھڑا بھی رہتا تھا۔ ملزمہ نے آئے روز کے جھگڑوں سے تنگ آکر شوہر کو گلا کاٹ کر ہلاک کرنے کے بعد اس کی موت کو طبعی قرار دلواکر قریبی قبرستان میں تدفین بھی کروادی تھی۔

مقتول کے والد کی مدعیت میں پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کرنے کے بعد پوچھ گچھ شروع کی تو قتل کی واردات کا بھانڈا پھوٹ گیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں