سعودی عرب نے ٹماٹروں اور انار میں منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا دی

0
87

کراچی: سعودی انسداد منشیات حکام نے دوسرے اداروں کے تعاون سے بیرون ملک سے منشیات کی بھاری مقدار کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی، کیپٹاگون کی لاکھوں گولیاں قبضے میں لے لیں۔

الحدیثہ بندرگاہ میں سعودی زکواۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے کیپٹاگون منشیات کی تقریبا 2 ،015 ،116 گولیاں قبضے میں لی ہیں۔

یہ منشیات بیرون ملک سے ٹماٹروں اور انار کے پھلوں کی کھیپ میں چھپائی گئی تھی۔ اس منشیات کو سمندری راستے سعودی عرب میں لانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں