ایران کے نظر بند رہنما میر حسین موسوی کی طبیعت اچانک خراب، ہسپتال منتقل

0
97

کراچی: گرین موومنٹ کے رہنما میر حسین موسوی کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے باعث انہیں تہران کے ایک ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ایرانی حکام نے چند روز قبل ان کی نظر بندی کی شرائط سخت کردی تھیں۔ وہ کئی سالوں سے نظر بندی کا سامنا کر رہے ہیں۔ ‘انصاف نیوز’ کے مطابق باخبر ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ کورونا انفیکشن ہونے کے بعد سے میر حسین موسوی کی صحت خراب ہے۔

ایرانی سرکاری خبر رساں ایجنسی ‘ارنا’ نے اعلان کیا کہ موسوی انفلوئنزا اور بخار میں مبتلا ہیں اور انہیں تہران کے ایک ہسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں