سندھ کی نگران حکومت نے سرکاری زمینوں کی بندر بانٹ کی تفصیلات طلب کرلیں

0
24

کراچی: سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ نے خط  لکھ کر 14 مختیار کاروں سے دو روز میں تفصیلات طلب کرلی ہیں۔ ضلع شرقی، ملیر، کورنگی، غربی، کیماڑی میں الاٹمنٹ اور ریگولرائزیشن کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔

اس سے قبل محکمے نے 28 اگست کو تفصیلات طلب کیں لیکن تمام مختیار کارحقائق اور ریکارڈ فراہم کرنے میں ناکام رہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے باوجود قیمتی سرکاری زمین کی تقسیم قومی مفادات کی خلاف ورزی ہے اور انتباہ ہے کہ دو روز میں تفصیلات فراہم کریں۔ خط میں تفصیلات فراہم کرنے میں ناکامی پر قانون کے مطابق سخت کاروائی کا عندیہ دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائیکورٹ نے 8 مختیار کاروں کی معطلی کا نوٹیفکیشن  معطل کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں