عید صفائی آپریشن کو آج شام تک ہر حال میں مکمل کیا جائے، عثمان بزدار

0
27

لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عید صفائی آپریشن کو آج شام تک ہر حال میں مکمل کیا جائے اور عید کے تیسرے روز بھی صفائی اور کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

لاہور سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آلائشوں کی ڈسپوزل کا کام جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے صفائی انتظامات کے بارے شکایت پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں گلیوں، محلوں اور بازاروں کی صفائی ستھرائی کی ذمہ داری پوری کریں۔ انتظامی افسران اور متعلقہ اداروں کے حکام دفاتر سے باہر نکل کر صفائی آپریشن کی نگرانی کریں۔ گلی محلوں میں  صفائی آپریشن کو موثر انداز میں جاری رکھا جائے۔ بارش کی صورت میں واسا کے افسران اور عملہ  فیلڈ میں موجود رہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں