عید کے روز اپنے دو چچا سمیت کزن کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والا ملزم گرفتار

0
55

لاہور: گوجرانوالہ کے علاقے علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں برج تاشہ میں عید کے روز بھتیجے نعمان حیدر چٹھہ نے فائرنگ کر کےاپنے دو سگے چچا افتحارحسین چٹھہ، منور حسین چٹھہ اور کزن سعد افتحار چٹھہ کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا جبکہ تہرے قتل کی واردات کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

سی پی او گوجرانولہ رانا ایاز سلیم کے احکامات پر خصوصی پولیس ٹیم نے ملزم نعمان حیدر چٹھہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق سفاک ملزم نے قبل ازیں جائیداد کی لالچ میں اپنے والد سرفراز حسین چٹھہ کو بھی قتل کیا تھا۔ اب ملزم نعمان حیدر نے قریبی رشتہ داروں کو والد کے قتل کے مقدمہ میں پیش ہونے کی رنجش پر قتل کیا ہے۔ملزم نے اعتراف جرم کر لیا اور اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں