میاں جاوید لطیف کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

0
37

لاہور: ماڈل ٹاؤن کچہری میں لیگی ایم این اے میاں جاوید لطیف کے خلاف ریاست سے بغاوت، غداری اور سائبر کرائم ایکٹ کے تحت کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے میاں جاوید لطیف کے مزید 09 جون تک جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ میاں جاوید لطیف کو پولیس حکام کی جانب سے عدالت میں پیش کیا گیا۔

 عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے چالان کے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور جوڈیشل مجسٹریٹ احسن رضا نے کیس پر سماعت کی۔

میاں جاوید لطیف کو جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گا اور اُن کی ضمانت منسوخ ہونے پر سی آئی اے اور  ٹاؤن شپ پولیس کی جانب سے گرفتاری عمل میں لائی گئی تھی۔ میاں جاوید لطیف کے خلاف  شہری جمیل سلیم  کی مدعیت میں تھانہ ٹاؤن شپ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ جاوید لطیف نے ملکی سالمیت اور ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کی۔ ایم این اے نے ملک میں فساد برپا کرنے کے لیے ہزرہ سرائی کی۔ میاں جاوید لطیف نے اپنے بیان سے عوام میں خوف ہراس پھیلایا۔ ایم این اے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں ملکی سلامتی اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر  فوجداری اور آئینی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ میاں جاوید لطیف نے حکومت اور ریاستی اداروں کے خلاف بیان دے کر مجرمانہ فعل کا ارتکاب کیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں