لاہور دھماکے کا ماسڑ مائنڈ پیٹر پال ڈیوڈ گرفتار

0
51

لاہور: جوہر ٹاؤن دھماکے میں اہم پیشرفت لاہور دھماکے کے ماسڑ مائنڈ پیٹر پال ڈیوڈ نامی شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ رات لاہور سے کراچی جانے والی پرواز سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دھماکے میں ملوث ایک شخص کے علاوہ ماسٹر مائنڈ اور تمام سہولت کار گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق پیٹر پال ڈیوڈ نامی شہری کو سی ٹی ڈی انسپکٹر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا ہے۔ پیڑ پال ڈیوڈ نامی پاکستانی شہری ہے اور کراچی کا مستقل رہائشی ہے۔

دھماکے کی فنڈنگ بھارتی خفیہ ایجنسی راء کی جانب سے کی گئی ہے اور تفتیشی ٹیموں کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے ملوث ہونے واضح ثبوت مل گئے ہیں

پیٹر پال ڈیوڈ نامی دہشتگرد PA 407 ایربلیو کے ذریعے لاہور سے کراچی فرار ہو رہا تھا۔ سی ٹی ڈی ٹیم نے پیٹر پال ڈیوڈ کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈومیسٹک ڈیپارچر لاؤنج سے گرفتار کیا گیا ہے۔ دھماکے میں ملوث آخری دہشتگرد کی تلاش بھی جاری ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں