ورلڈ اسنوکر چیمپئن احسن رمضان حوالات میں بند

0
42

لاہور: گرین ٹاؤن پولیس نے اسنوکر کلب رات دیر تک کھلا رکھنے پر چھاپہ مارکر عالمی اسنوکر چیمپئن احسن رمضان اور ان کے دوست کو گرفتار کرلیا اور انہیں تھانے لے جاکر حوالات میں بند کر دیا ہے۔ بعدازں احسن رمضان کے دوستوں نے تھانے پہنچ کر ان کی جان خلاصی کرائی۔

احسن رمضان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار اسے گالیاں دیتے رہے اور بیلٹ اتروا کر حوالات میں بند کر دیا۔ میں نے پولیس اہلکاروں کو بتایا کہ میں ورلڈ چیمپئن ہوں اور آئندہ ہونے والے بین الاقوامی مقابلے کی تیاری کررہا ہوں، تو پولیس اہلکاروں نے کہا کہ تم نے ہم پر احسان کیا ہے اور مزید گالیاں دیں۔ جب ان کے دوست تھانے پہنچے تو پھر 15 سے 20 منٹ بعد مجھے حوالات سے باہر نکالا گیا۔

یاد رہے کہ احسن رمضان کو 16 سال کی عمر میں دنیا کے سب سے کم عمر عالمی چیمپئن ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے اور وہ سنوکر عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کرنے والے محمد یوسف اور محمد آصف کے بعد تیسرے پاکستان کھلاڑی ہیں، احسن رمضان نے 2022 میں قطر میں ہونے والی عالمی اسنوکر چیمپئن شپ جیت کر یہ اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں