سوشل میڈیا پر سادہ لوح افراد سے جعلسازی میں ملوث 2 ملزم گرفتار

0
192

کراچی: لانڈھی شاہ لطیف ٹاؤن میں رینجرز اور ایف آئی اے کی مشترکہ کارروائی۔ سوشل میڈیا پر سادہ لوح افراد سے جعلسازی میں ملوث 2 ملزم گرفتار کرلئے گئے۔ ملزم سوشل میڈیا ایپس پر خود کو عامل ظاہر کر کےملکی وغیر ملکی افراد سے رقم بٹورتے تھے اور ملزموں نے فیس بک اور واٹس ایپ پر نانا بنگالی اور لال مسیح کے عنوان سے آئی ڈیز بنا رکھی تھی۔ ملزم پریشان افراد کو سفلی علم کے ذریعے مسائل کے حل کا جھا نسہ دے کر لوٹتے تھے۔ ملزم لاکھوں روپے نقدی ایزی پیسہ اور ویسٹرن یونین اکاؤنٹ کے ذریعے وصول کرتے رہے ہیں۔ ملزموں کا ہدف سادہ لوح خواتین اور اوورسیز پاکستانی ہوتے تھے۔ ملزموں کے خلاف سائبر کرائم سیل میں مقدمات درج، تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں