طیارہ حادثہ، سندھ رینجرز نے برآمد شدہ سامان پی آئی اے حکام کے حوالے کردیا

0
75

کراچی:سندھ رینجرزکی جانب سے کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں طیارہ حادثے کے بعد تباہ شدہ جہاز کے ملبے سے ملنے والے تمام سامان کو پی آئی اے حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ جائے حادثے سے ملنے والے تمام سامان کو رینجرز ہیڈ کوارٹر زجامعہ ملیہ کالج کراچی میں پی آئی اے حکام کے حوالے کیا گیا۔

مسافروں کے سامان سے 3کروڑ24 ہزار300 جلی ہوئی کرنسی برآمد  ہوئی۔ جلی ہوئی کرنسی رینجرز نے پی آئی اے حکام کے حوالے کر دی۔ پی آئی اے کراچی سانحہ میں مسافروں کے سامان سے اب تک 16 لاکھ 67 ہزار692 روپے پاکستانی کرنسی، 70 پاؤنڈز اور 625 ڈالرزغیر ملکی کرنسی بھی سندھ رینجرز نے پی آئی اے حکام کے حوالے کردی۔

جائے حادثے سے بر آمد شدہ سامان میں موبائل فونز، لیپ ٹاپ، آئی فون، الیکٹرانک آئٹمز، گولڈ اورآرٹیفیشل جیولری، مختلف اقسام کی گھریلواشیاء، ہینڈ بیگز، سفری بیگز، لیڈیز اور جینٹس پرس، پاسپورٹس اور قیمتی اشیاء شامل ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں