روز اول سے پاکستان اسٹیل کے خلاف سازشیں جاری ہیں، انصاف لیبر یونین پاکستان اسٹیل

0
127

اس گھناؤنی سازش کا ہرفورم پر مقابلہ کریں گے اور ملازمین پاکستان اسٹیل کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

کراچی، پاکستان اسٹیل انصاف لیبر یونین کے چیئرمین محمد یاسین جامڑو اور دیگرعہدیداران نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ روز اول سے ہی پاکستان اسٹیل کے خلاف سازشیں کی جاتی رہتی ہیں۔ بات یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ پاکستان کے واحد فولادی صنعتی ادارے کو اونے پونے داموں میں فروخت کردیا گیا مگرسابقہ چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری نے اس فنکاری کو کالعدم قراردیا۔ لیکن ادارے کے دشمن چین سے نہیں بیٹھے جنرل مشرف کے دور اقتدار میں ہی اسٹیل ملز کے تمام لانگ ٹرم معاہدے ختم کر دیئے گئے تھے۔ اس کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی برسراقتدار آئی اور ادارے میں کرپٹ سربراہان کی تقرریاں کی گئی۔ تیار مصنوعات کی قیمت کو کم کر کے فروخت کیا تو ادارہ خسارے میں جانا شروع ہو گیا اور ادارے کی پیداواری صلاحیت کو وینٹیلیٹر پر رکھ دیا گیا۔ ماضی کی حکومت میں میاں محمد نواز شریف برسراقتدار آئے، انھوں نے بھی اس ادارے کو برباد کرنے میں کوئی کو کسر نہیں چھوڑی اور چلتے ہوئے ادارے کی گیس بند کردی جس کی وجہ سے اداره مستقل بنیادوں پر پیداواری صلاحیت سے محروم ہو گیا۔

ان حالات و واقعات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان اسٹیل کو ایک منظم سازش کے ذریعے اس نہج پر پہنچایا گیا اور اب ملازمین کو فارغ کئے جانے کے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ جو کہ ہم بحیثیت سی بی اے اس خواب کو شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دیں گے اور اس گھناؤنی سازش کا ہرفورم پر مقابلہ کریں گے۔ ڈائریکٹر اے اینڈ پی اور جنرل منیجر سیکورٹی کی تقرری بھی غیر قانونی و غیر آئینی کی گئیں ہیں اور اسکی تقرری پرتعینات ہونے والے اعلی افسران سے ایسے ہی کی امید کی جاسکتی ہے۔ اب ہم ملازمین پاکستان اسٹیل کے حقوق کیلئے جنگ لڑنے کو تیار ہیں اور ملازمین پاکستان اسٹیل کو بھی تنہا نہیں چھوڑا نہ چھوڑیں گے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں