جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ، بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے، محکمہ صحت سندھ

0
34

کراچی: محکمہ صحت سندھ کے مطابق کورونا وائرس کی تیسری لہر میں جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر بیرون ملک سے کراچی پہنچنے والے 98 مسافروں کے کورونا ٹیسٹ مثبت نکلے اور کیسز چار ماہ کی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں۔

بیرون ملک سے جناح انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچنے والے 11 مسافروں میں برطانوی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور زیادہ تر مسافر برطانیہ اور جنوبی افریقہ سے کنیکٹنگ پروازوں سے کراچی پہنچے والے نامی کورونا سے متاثر نکلے ہیں۔

جین سیکوئنسگ نامی برطانوی ٹیسٹ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ سی کیٹیگری ممالک کے شہریوں کی پاکستان آمد پر عارضی سفری پابندی برقرار ہے۔

فوکل پرسن محکمہ صحت سندھ ڈاکٹر ظفر مہندی کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر محکمہ صحت سندھ نے ایک سال کے دوران بیرون ملک سے کراچی آنے والے ہزار سے زائد مسافروں کے پی سی آر ٹیسٹ کئے مجموعی طور پر 26 لاکھ مسافروں کی تھر مل اسکریننگ کی گئی ہے۔ مارچ 2020 سے لے کر 30 مارچ 2021 تک 30 ہزار مسافروں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ محکمہ صحت سندھ کی ٹیم قومی جذبے کے تحت دن رات کام کررہی ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں