کراچی میں دماغ خور امیبا ایک اور زندگی نگل گیا، تعداد 6 ہوگئی

0
128

کراچی: شہر کراچی میں دماغ خور امیبا ایک اور زندگی نگل گیا اور تعداد 6 ہوگئی۔ ڈی ایچ اے کا رہائشی 21 سالہ نوجوان 18 جون کو بخار کی حالت میں نجی اسپتال لایا گیا تھا۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کے مطابق طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا جو 6 جولائی کو انتقال کرگیا، 21 سالہ نوجوان نے ڈیفنس میں قائم معین خان کرکٹ اکیڈمی کے سوئمنگ پول میں نہایا تھا۔

ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی کے مطابق شہر کراچی میں اب تک نیگلیریا سے 6 اموات ہوچکی ہیں، 4 مریضوں کا تعلق کراچی، جبکہ ایک کا کوئٹہ اور ایک کا حیدرآباد سے ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں