وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل

0
123

کراچی: وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر کے قوم کو نئے سال کا مہنگائی کا تحفہ دیا ہے۔ بجلی, گیس اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف سے طے کردہ ہے۔

حکومت عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے کہ وزیر اعظم نے قیمتوں میں اضافہ کم سے کم کیا ہے۔ مہنگائی پر حکومت اور اوگرا کا گٹھ جوڑ ہے۔ پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافے سے بجلی گیس اور اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہو جائے گا۔

ماضی میں عمران خان خود کنٹینر پر کھڑے ہو کر کہتے تھے بجلی,گیس اور پٹرول کی قیمت میں اضافہ ہو تو عوام سمجھ لیں کہ آپ کا وزیراعظم چور ہے۔ پیٹرولیم کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں