اسمارٹ لاک ڈاون میں توسیع، گلشن حدید کے تاجر سڑکوں پرآگئے

0
100

کراچی: اسمارٹ لاک ڈاون میں توسیع پر گلشن حدید کے تاجر سڑکوں پر آگئے۔ تاجروں کا مطالبہ ہے کہ معاشی قتل بند کیا جائے۔

تاجر رہنمائوں نے کہا کہ پورا کراچی کھلا ہے صرف گلشن حدید سے امتیازی سلوک کیوں ہے اور کاروبار کو حفاظتی تدابیر کے ساتھ کھولنے کی اجازت دی جائے۔ کاروبار بند ہے لیکن گلیوں اور سڑکوں پر رش پہلے سے زیادہ ہے۔

گلشن حدید کے تاجروں نے سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہ سمارٹ لاک ڈائون ملیر کا موجودہ نوٹیفکیشن کینسل کروایا جائے اور ڈی سی ملیر گلشن حدید کے تاجروں کے لیئے کوئی ریلیف پیکج اعلان کریں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں