پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کنینوری مستودا کی وزیر خارجہ سے ملاقات

0
20

اسلام آباد: پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کنینوری مستودا کی وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات۔ دوران ملاقات دو طرفہ تعلقات ،کرونا وبائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات مین وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  پاکستان، جاپان کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وزیر خارجہ نے اپنے دورہ ء جاپان کے دوران جاپان کے وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور دیگر قیادت سے ہونے والی خوشگوار ملاقاتوں کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان اور جاپان کے مابین گہرے سفارتی تعلقات کے ستر سال مکمل ہونے کو ہیں۔ کورونا وبا کے دوران ،جاپان کی طرف سے فراہم کردہ معاونت پر جاپانی حکومت اور قیادت کے شکرگزار ہیں۔ پاکستان اور جاپان کے مابین زراعت، صنعت و حرفت، کم قیمت گھروں کی تعمیر اور ماحولیاتی تحفظ سمیت بہت سے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے وسیع مواقع موجود ہیں جن کو بروئے کار لا کر دو طرفہ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکتا ہے۔ پاکستان، موثر جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کرےگا۔

وزیر خارجہ نے پاکستان اور جاپان کے مابین اعلیٰ سطحی روابط کے فروغ فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان، سیاحت کے فروغ کیلئے اپنی کاوشیں بروئے کار لا رہا ہے -پاکستان میں بدھ مت کے اہم مذہبی مقامات پر حاضری کیلئے تشریف لانے والے جاپانی سیاحوں کا کھلے دل سے خیر مقدم کریں گے۔ 

جاپانی سفیر نے افغانستان میں قیام امن سمیت خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی طرف کی جانے والی کاوشوں کو سراہتے ہوئے، پاکستان اور جاپان کے مابین، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کیلئے اپنی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں