پاکستان اور چین کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے والے دشمنوں کو ناکامی ہوئی، چوہدری فواد حسین

0
115

جہلم: وزیراطلاعات و نشریات چوہدری فوادحسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان غلط فہمیاں پیداکرنے والے دشمنوں کو ناکامی ہوئی اور چین نے داسو ڈیم پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ہرمشکل میں ساتھ دینے پر چین کی حکومت اور عوام کے مشکور ہیں۔ داسو واقعے کی تحقیقات دوسرے مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں اور داسو واقعہ کے پیچھے  سی پیک کو ناکام کرنے کی خواہاں قوتیں کارفرما ہیں۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ افغان نائب صدر کا حالیہ بیان نہایت قابل افسوس ہے اور افغان حکومت اپنی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر ڈالنا چاہتی ہے۔ پاکستان ہمیشہ افغانستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا رہا۔ افغان نائب صدر امر الصالح کا خاندان تک افغانستان میں نہیں رہتا اور پاکستان اور افغانستان کے عوام کا رشتہ بہت مضبوط ہے۔ کچھ دلبرداشتہ افغان سیاسی قیادت کے منفی بیانات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ افغانستان کے مسائل افغان عوام نے ہی حل کرنے  ہیں پاکستان صرف تعاون کرسکتا ہے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں