محترمہ فاطمہ جناح پر شعیہ یا سنی کا لیبل نہیں لگایا جاسکتا، عدالت

0
96

کراچی: سندھ ہائیکورٹ میں موہاٹہ پلس کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

تحریر حکم نامے میں عدالت کا کہنا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ قرار دے چکی ہے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح پر شعیہ یا سنی کا لیبل نہیں لگایا جاسکتا اور محترمہ فاطمہ جناح فرقہ واریت سے آزاد صرف مسلمان تھیں۔ محترمہ فاطمہ جناح کی جائیداد کی تقسیم سورت النساء کے مطابق ہونی چاہئے۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قائداعظم اور محترمہ فاطمہ جناح کے ترکے کی حفاظت نہ کرنا افسوسناک ہے۔ محترمہ فاطمہ جناح کے انتقال کے بعد قیمتی زیورات اور دیگر اشیا کی انوینٹری نہیں بنائی جاسکی۔ اہم اور قیمتی نوادرات غائب کردیئے گئے۔ آفیشل اسائنی نے 1996 میں نئی انوینٹری تیار کی اور شیریں جناح نے 1979 میں ترکے کی حفاظت کیلئے ٹرسٹ بنایا۔ ٹرسٹ کو فاطمہ جناح کی وصیت کے مطابق قصر فاطمہ کو میڈیکل کالج میں تبدیل کرنے کی ذمہ داری دی گئی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں