مزاکرات کیلئے بارہ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی یے، پیر نور الحق قادری

0
135

اسلام آباد: وزیراعظم سے ملاقات کے بعد علماء کرام اور وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ علماء کرام اور درگاہوں کے گدی نشینوں کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات کی۔ وفد نے وزیراعظم سے معاملات کی حل کرنے میں مدد کی یقین دھانی کرائی۔

حکومت نے 12 رکنی کمیٹی بنائی ہیں جو مزاکرات کریں گے۔ اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے واضح کیا کہ سنجیدہ مذاکرات کو ہمیشہ خوش آمدید کہا ہے اور بارہ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی یے۔ وفد حکومت اور ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کرے گی۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم نے بتایا ہے کہ وہ کوئی خون خرابا نہیں چاہتے اور لیکن ملکی سلامتی اور حکومتی رٹ پر بھی کمپرومائز نہیں کیا جا سکتا۔

مظاہرین سے درخواست ہے کہ وہ تشدد کا راستہ اختیات نہ کرے اور مزاکرات کی کامیابی تک اگر آگے نہیں برھتے تو کوئی تشدد نہیں ہوگا۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں