اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

0
34

لاہور: تین سالوں میں اشیاءکی قیمتوں میں سو فیصد سے زائد اضافے کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی۔ قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے۔

قرارداد کے متن میں کہنا ہے کہ چینی، گھی، دالیں، سبزیاں سب کی قیمتیں ڈبل سے زیادہ ہو گئی ہیں۔ 274 یونین کونسلوں میں 1 لاکھ 48 ہزار دکانوں کی چیکنگ کیلئے صرف 53 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ہیں۔ 2 ماہ قبل محکمہ داخلہ سے 250 مجسٹریٹس لگانے کی اجازت مانگی مگر تاحال 53 مجسٹریٹس پر گزارا کرنے کے احکامات ملے۔ شہر میں 10 ہزار تنوروں اور 400 سو میگا سٹورز کی مانیٹرنگ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ آٹا 57، چینی 88 روپے کے بجائے 110روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ 2 ہفتے قبل بیف اور مٹن سرکاری نرخوں میں 50 روپے کلو مہنگے کئے گئے لیکن بازار میں 100 سے 300 روپے تک زائد وصول کئے جارہے ہیں۔

متن کے آخر میں پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تعداد بڑھائی جائے اور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں