معصوم بچے اور خاتون کو آبروریزی کے دوران مزاحمت پر قتل کرنے والا سفاک قاتل گرفتار

0
57

راولپنڈی: جنگل میں زیادتی کے بعد ماں اور ننھے بچے کے قتل میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

تین دن قبل خاتون نسیم بی بی کو زیادتی کے بعد اس کے 14 ماہ کے بچے یوسف سمیت قتل کردیا گیا تھا۔ چونترہ پولیس نے قاتل واجد کو چک بیلی خان سے گرفتار کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم واجد گرفتاری سے بچنے کےلیے اپنی لوکیشن بار بار تبدیل کرتا رہا۔ سی پی او راولپنڈی احسن یونس نے ملزم کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات دے رکھے تھے۔

ملزم واجد نے چونترہ کے ویران علاقے میں بلا کر خاتون سے زیادتی کی پھر بچے کو قتل اور ماں کو شدید زخمی کیا تھا۔ نسیم بی بی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ ایک دن بعد دم توڑ گئی تھی۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں